38

حویلی ،کالامولہ کا رہائشی محمد شبیر دوران سفر گوئی نالہ 16 لاکھ گنوا بیٹھا

حویلی کہوٹہ( باغ ٹائمز نیوز)
کالامولہ کا رہائشی محمد شبیر بٹ لٹ گیا ، موصوف سفر پر تھا کہ راستے میں رقم سے بھرا ہوا شاپنگ بیگ کہیں گر گیا ، شاپنگ بیگ میں رقم 16 لاکھ کے قریب تھی ۔
تفصیلات کے مطابق ضلع حویلی کے گاؤں کالامولہ جنوبی میں رہائش پذیر محمد شبیر بٹ جوکہ گڑنگ بازار میں دکاندار ہیں ۔ گزشتہ روز موٹر بائیک پر کہوٹہ سے راولپنڈی کیلئے سفر کر رہے تھے کہ اچانک دوران سفر بمقام گوئی نالہ روڈ نزد ڈار ہوٹل وآزاد پتن روڈ کے عکس میں رقم سے بھرا ہوا شاپنگ بیگ جس میں 16 لاکھ روپے موجود تھے سے محروم ہو گئے ۔
کہوٹہ ٹائمز کے مطابق رہائشی محمد شبیر بٹ موٹر بائیک پر سفر کر رہے تھے اور رقم سے بھرا ہوا شاپنگ بیگ انھوں نے سیفگارڈ پر لگایا ہوا تھا جوکہ 16 لاکھ روپے تھی جس میں بیشترز لوگوں کی امانتیں تھیں۔
کہوٹہ ٹائمز سے متاثرہ شخص نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میں کاروبار کے پیشے سے وابستہ ہوں اور کالامولہ کا رہائشی ہوں ، بیگ میں موجود رقم تمام کی تمام لوگوں کی طرف سے دی ہوئی امانتیں تھیں جو میں متعلقہ اشخاص تک پہنچانی تھی ۔
متاثرہ شخص نے عوام علاقہ سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی شخص کو بیگ ملے تو وہ درج ذیل نمبرات پر رابطہ کرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں