21

ضلعی انتظامیہ کا بڑا اقدام ، ٹریفک قوانین سے آگاہی کے لئے سموار سے ہفتہ روڈ سیفٹی منایا جارہا ہے

باغ (باغ ٹائمز نیوز )باغ ضلعی انتظامیہ کا بڑا اقدام ، ٹریفک قوانین سے آگاہی کے لئے سموار سے ہفتہ روڈ سیفٹی منایا جارہا ہے ، ٹریفک قوانین سے آگاہی کے لئے پولیس کی دو دستے تشکیل دے دئیے گئے ہیں ، سڑک پر غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور رکشوں کا کریک ڈاون جبکہ ان کوورڈ لوڈنگ وہیکلز اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل والوں کے خلاف بڑی کاروائی عمل میں لائی جائے گی تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ضلع باغ ندیم احمد جنجوعہ نے اسسٹنٹ کمشنر باغ یاسر محمود ، سپریڈنڈنٹ پولیس باغ زاہد حسین مرزا ، ایس ایچ او باغ وحید خان ، تحصیلدار ضلع باغ قمر کاظمی سمیت دیگر ضلعی ایڈمنسٹریشن افسران کے ہمراہ میڈیا بریفنگ دی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ضلع باغ ندیم احمد جنجوعہ نے کہا کہ سموار بتاریخ 8مارچ سے 13 مارچ تک ہفتہ تک ہفتہ روڈ سیفٹی منایا جا رہا ہے جسکا مقصد عوام الناس کو ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے اس کا مقصدعوام کواس حوالے سے آگاہی دینا ہے کیونکہ ٹریفک قوانین کا سب کو علم ہونا چاہئے اسکے لئے ہم سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا یہ ایسا گھمبیر مسئلہ ہے جس پر عمل کر کے ٹریفک حادثات کو کم کرسکتے ہیں۔ والدین کا بھی فرض ہے کہ وہ کم عمر بچوں کو کار یا موٹر سائیکل کی چابی نہ دیں۔ سیفٹی کو یقینی بنانے کے لئے بلا لائسنس گاڑی چلانے کی حوصلہ شکنی کے لئے اگرچہ گا ہے بگاہے اقدامات ہوتے رہتے ہیں مگر عموماً دیکھنے میں آرہا ہے کہ زیادہ تر موٹر سائیکل سوارہیلمنٹ پہننے کی پابندی نہیں کرتے جس سے حادثات کی صورت میں ان کی جان کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہےاس حوالے سے ٹریفک پولیس کے علاوہ ایس ایچ او باغ وحید خان کی زیر نگرانی دو دستے تشکیل دے دئیے گئے ہیں ٹریفک قوانین سے آگاہی مہم کے لئے خواتین پولیس کے دستے بھی پیش پیش ہونگے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے مطابق غیر رجسٹرڈ گاڑیوں رکشوں ، بغیر لائسنس ڈرائیور حضرات، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف بڑی کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری و پرائیویٹ سکولز انتظامیہ کو زمہ داری کے ساتھ شفٹ گاڑیوں کیری ڈبوں کے ڈرائیور حضرات کو زور دیا جائے کہ گنجائش کے مطابق بچوں گاڑیوں میں بیٹھا یا جائے جبکہ شہریوں کو مرکزی شاہراؤں کو چاہئیے کہ غلط پارکنگ نہ کی جائے دوسری جانب مکینکس اور ورکشاپ والے سڑکوں پر گاڑیاں مرمتی کرنے سے اجتناب کریں اور لوڈنگ گاڑیاں چلانے والوں کو فٹنس سرٹیفیکیٹ کو پاس رکھیں ریت بجری بلاک اور دیگر بڑی گاڑیوں والے حضرات ترپال کے ساتھ کوور رکھیں کمعمر بچے موٹر سائیکل پر نکلتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کریں موٹر سائیکل ویلنگ کرنے والوں پر نظر رکھنی چاہئیے جس سے حادثات میں کمی واقع ہو جائے ، میڈیا بریفنگ کے دوران ڈپٹی کمشنر ندیم جنجوعہ نے مزید کہا کہ غیر رجسٹرڈ گاڑیوں رکشوں کا رجسٹریشن کا عمل یقینی بنایا جائے جبکہ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی پونچھ ڈویژن راولاکوٹ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) موٹر وہیلکل ایگزیمنر گاڑیوں کی رجسٹریشن اور فٹنس سرٹیفیکٹ پراسس کو یقینی بنائیں گے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر باغ نے مزید کہاکہ ٹریفک کسی بھی شہر کا چہرا ہوتا ہے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد سے ہی ان جان لیو احادثات سے بچا جاسکتا ہے اسی طرح ٹریفک مینجمنٹ اور انفراسٹرکچر میں بہتری لانے سے بھی حادثات میں کمی ہوسکتی ہے یہ سچ ہے کہ غیر خواندہ ڈرائیور وں کیوجہ سے ٹریفک میں مشکلات پیش آتی ہیں جبکہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کر کے ٹریفک حادثات کو کم کیا جاسکتا ہے اگرچہ ٹریفک کو رواں رکھنے کے لئے سڑکوں پر نمایاں طور پر سائن بورڈ پر ہدایا ت تحریر و تصاویر کی صورت لگائی جاتی ہیں تاکہ گاڑی اور موٹر سائیکل سوار ان پر عمل کر کے اپنی اور دوسروں کی جان کا تحفظ یقینی بنائیں عوام کی سہولت کے لئےایس ایچ او باغ کی زیر نگرانی پولیس کا سکاڈ بھی تیار کیا گیا ہے پولیس کے دو دستے تشکیل دئیے گئے ہیں جو کہ خواتین پر مشتمل ہونگے جو کہ ٹریفک قوانین کی عملداری میں ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں