17

قاری ادریس الرحمن چنگیزی مرحوم کی نماز جنازہ بنیالی میں ادا کردی گئی

باغ :قاری ادریس الرحمن چنگیزی مرحوم کی نماز جنازہ بنیالی میں ادا کردی گئی نماز جنازہ میں چیئرمین پی وائی او آزاد کشمیر سردار ضیاء القمر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن باغ سردار ارشد آزاد صدر پیپلز پارٹی ضلع باغ سردار عبدالمجید ایڈوکیٹ سابق چیئرمین زکات ضلع باغ سردار صغیر بیگ سابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن باغ سردار زاہد جبار عباسی صدر انجمن تاجران باغ حافظ طارق محمود امیدوار پاکستان تحریک انصاف حلقہ شرقی باغ سردار طاہر اکبر کے علاوہ ضلع بھر سے سیاسی سماجی و مذہبی اور تاجروں کی کثیر تعداد میں شرکت
نماز جنازہ مہتمم مدرسہ تعلیم القران باغ مولانا امین الحق نے پڑھائی نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا
اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے
آمین یا رب العالمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں