9

آزاد حکومت خطیر بجٹ کا حساب دے۔۔تنویر الیاس

وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں خطیر بجٹ کہاں خرچ ہوتا ہے اس کا سوال حکومت سے کیا جانا چاہئے, غازی آباد حادثے میں کلہاڑی سے گاڑی کاٹ کر آدمی کو بچایا گیا اداروں کے پاس آج تک ریسکیو کی صلاحیت بھی پوری نہیں ہو سکی. میڈیا علاقائی اور قبیلایی عصیبیت کی حوصلہ شکنی کے لیے بنیادی کردار ادا کر سکتا ہے وہ باغ پریس کلب کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کر رہے تھے. تقریب سے صدر کلب سردار اشتیاق, سابق صدر سردار طاہر عباسی ,سیکرٹری راجہ حفیظ اور دیگر نے خطاب کیا. انھوں نے کہا کہ عمران خان کے وژن کے مطابق آزاد کشمیر میں احتساب کے نظام کی اشد ضرورت ہے تا کہ غیر ترقیاتی اخراجات کی تفصیلات عام آدمی کے سامنے آ سکیں. پریس کلب کے لیے 15 مرلہ جگہ نہ ہونے کے برابر ہے وزیر اطلاعات اس کے لیے کردار ادا کریں. انھوں نے پریس کلب کے لیے 7 لاکھ جبکہ منتخب صحافیوں کے لیے فی کس 50 ہزار دینے کا اعلان کیا..

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں