575

نیلہ بٹ داناہ کا اعزاز, اقراء اعظم میرٹ پر نیشنل ہیلتھ سروسز میں اسٹنٹ HRگریڈ 17میں تعینات

باغ (باغ ٹائمز نیوز) نیلہ بٹ داناہ کا اعزاز, اقراء اعظم میرٹ پر نیشنل ہیلتھ سروسز میں اسٹنٹ HRگریڈ 17میں تعینات ہو گئیں, قبل ازیں وہ وویمن یونیورسٹی باغ میں بھی اپنی خدمات سر انجام دے چکی ہیں, اقراء اعظم نے بڑی محنت سے کامیابی حاصل کی ہے, تعلیمی حلقوں نے اقراء اعظم کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے, اقراء نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے موجودہ دور میں دنیا کا مقابلہ تعلیم اور ٹیکنالوجی کے بغیر کرنا ناممکن ہے. نئ نسل تعلیم پر توجہ دے, دنیا اس وقت گلوبل ویلج بن چکی ہے, پاکستانی نوجوان باصلاحیت ہیں ہر شعبے میں نمایاں کامیابی حاصل کر رہے ہیں میری کامیابی والدین کی دعاؤں اور محنت کا نتیجہ ہے, میں اپنی کامیابی والدین, اساتذہ اور اپنے علاقے کے عوام کے نام کرتی ہوں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں