16

کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر کی ڈیمو گرافی تبدیل کرنا چاہتا ہے وزیراعظم آزاد کشمیر

راولپنڈی (باغ ٹائمز نیوز) 18 دسمبر 2020
آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر کی ڈیمو گرافی تبدیل کرنا چاہتا ہے پاکستان کو بدلتے ہوے عالمی منظرنامے کے مطابق اپنا فعال کردار جاری رکھنا چاہیے۔قائد ملت چوہدری غلام عباس کی 53 ویں برسی کے موقع پر دعائیہ تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوے وزیراعظم نے چوہدری غلام عباس خان کی ملی اور جمہوری خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوے کہا کہ قائد ملت سچے عاشق رسول اور باکردار شخصیت کے مالک تھے۔انہوں نے کہا کہ قائد ملت جمہوری سوچ کے علمبردار تھے انہوں نے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی الیکشن مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنی سوچ واضح اور دوٹوک رکھی۔انہوں نے کہا کہ اسوقت قائد ملت کی سوچ کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان میں جمہوری عمل کو مضبوط کیا جائے۔انہوں نے کہا 502دن ہو چکے ہندوستان نے کشمیری عوام کو بدترین محاصرے میں رکھا ہوا ہے ان پر زندگی گزارنا مشکل کر دیا گیا ہے میں کشمیری عوام کے اس جذبے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جس نے ہندوستانی جبر کے تمام ہتھکنڈوں کے باوجود اپنا سر خم نہیں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی کانفرنس تنظیم کی جانب سے کشمیری عوام کے حق میں قرارداد حوصلہ افزاء ہے مگر اس میں مزید تیزی لانے کی ضرورت ہے تاکہ مقبوضہ کشمیر کے محکوم کشمیریوں کی داد رسی کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ اسوقت پاکستان میں سیاسی استحکام کی ضرورت ہے جس کے لئے ملک کے تمام قومی رہنماوں کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا میں ہر فورم پر بار بار کہتا ہوں کہ ایک مضبوط اور توانا پاکستان ہی کشمیریوں کے حقوق کا ضامن ہو گا پاکستان جتنا مستحکم ہو گا تحریک آزادی کشمیر اتنی ہی مضبوط ہو گی۔انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پر رہنے والے بہادر کشمیرہوں نے بھارتی فوج کی۔سفاکانہ فائرنگ کے باوجود اپنی جگہوں سے ایک انچ پیچھے ہٹنے سے بھی انکار کر دیا ہے وہ بہادرکشمیری کنٹرول لائن پر ڈٹے ہوے ہیں اس لئے ہندوستان اچھی طرح سمجھ لے کہ وہ بہادر کشمیریوں کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں