17

حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے حالات پر مکمل خاموش ہوگی،محمد زبیر شاہین

مڈلینڈ (باغ ٹائمزنیوز) پاکستان رابطہ کونسل مڈلینڈ کے چیئرمین محمد زبیر شائین نے کہا کہ حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے حالات پر مکمل خاموش ہوگی ہے اب ایک منٹ کی خاموشی اور سائرن بجانے بھی بند کر دیے ہیں مودی کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے کہ وہ کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے تاکہ وہ مسلمانوں کی اکثریت کو ختم کر کے اپنے ناپاک عزائم اور سازشوں میں کامیاب ہوجائے مودی کے دوبارہ اقتدار آنے کے بعد بھارت نہیں ایسے اقدامات کیے جو ماضی میں کوئی نہیں کر سکا مظلوم اور محکوم کشمیری عوام پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں پاک فوج کا انتظار کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی پر حکومت کے اندر سے عدم اعتماد کی آوازیں آرہی ہیں عمران نیازی مودی کے لیے دعائیں کرتے رہے کہ وہ واپس اقتدار میں آجائیں مودی نے آتے ہیں کشمیر پر اپنا تسلط مضبوط کر کے لیے ایسے ہتھکنڈے شروع کر دیے ہیں پاکستا ن نے ابھی تک بھارت کے ہاتھ نہیں روکے اور دن بدن حالت خراب ہوتے جارہے ہیں بھارت کو لگام دینے والا کوئی نہیں ہے ۔ زبیر شائین نے کہا کہ کشمیری تکمیل پاکستان دفاع پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں پاکستان کے حکمران محض سیاست کر رہے ہیں عمران حکومت کا داخلی اور خارجہ محاذ پر کوئی کارکردگی نظر نہیں آتی ملک شدید سیاسی اور معاشی بحران کا شکار ہے تبدیلی کے نام پر قوم کے ساتھ دھوکہ کیا گیا ہے   

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں